28 دسمبر 2010 - 20:30

عرب امارات کی حکومت نے حماس رہنما محمود المبحوح کے قتل کی تفصیلات یہ تاثر دور کرنے کے لیے جاری کی تھیں کہ عرب امارات کی حکومت اس معاملے میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہے۔

ابنا: مذکورہ انکشاف ایک امریکی مراسلے سے ہوا ہے جو امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واشنگٹن بھیجا تھا۔ اس میں امارات حکومت کے میڈیا مشیر سے بات چیت کا ذکر ہے۔ امریکی سفیر نے لکھا کہ اس قتل پر کی گئی تحقیقات سے متعلق عرب امارات حکومت کے پاس دو راستے تھے یا تو خاموش رہا جائے یا اس بارے میں حکومت کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں۔اس معاملے پر اعلیٰ ترین سطح پر نو روز تک غور جاری رہا، جس کے بعد یہ تفصیلات منظر عام پر لائی گئیں۔ حماس رہنما محمود المبحوح کو اس سال جنوری میں دبئی میں قتل کیا گیا تھا۔اس بارے میں دبئی پولیس کو کافی حد تک یقین ہے کہ اس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے۔مراسلے کے مطابق اس بارے میں جو سرکاری بیان جاری کیا گیا اس میں خیال رکھا گیا کہ کسی کی طرف واضح اشارہ نہ کیاجائے بلکہ ایسے گروہ کا حوالہ دیا گیا جس کے پاس مغربی پاسپورٹس تھے۔امریکی سفیر لکھتے ہیں کہ مقامی سطح پر ایسے گروہ کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سمجھا جاتا ہے۔یہ مراسلہ حماس کے رہنما کے قتل کے فوری بعد لکھا گیا گیا تھا جس میں قاتلوں کی شناخت نہیں بتائی گئی، لیکن دبئی پولیس کے سربراہ خلفان تمیم کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ اس سے پتہ چل جائے گا کہ اس قتل میں موساد کا ہاتھ ہے۔یو اے ای نے امریکا سے بھی مدد کی درخواست کی تھی۔حماس کے رہنما کے قتل کی تحقیقات میں مدد کے لیے عرب امارات نے امریکا سے بھی مدد کی درخواست کر رکھی ہے۔ اس کا انکشاف امریکی مراسلے سے ہوا ہے جو چوبیس فروری دو ہزار دس کو ابوظہبی سے واشنگٹن بھیجا گیا تھا۔مراسلے کے مطابق اس سال جنوری میں حماس کے رہنما محمود المبوح کے قتل کے بعد فروری میں خارجہ امور کے لئے عرب امارات کے وزیر مملکت گرگاش نے امریکی سفیر کو خط دیا جس میں کہا گیا کہ حماس کے رہنما کے قتل میں ملوث بعض افراد نے ریاست آیووا میں واقع میٹا بینک کے کریڈٹ کارڈز استعمال کیے۔درخواست میں امریکی سفارت خانے سے کہا گیا کہ ان کریڈٹ کارڈز سے کی گئی خریداری اور ان کے ذریعے کی گئی ادائیگیوں کی جو بھی تفصیلات ملیں وہ دبئی میں اسٹیٹ سیکیورٹی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کو بتائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- مبحوح کے قتل کے ایشو پر مغرب خوفزدہ

مبحوح ٹارگٹ کلنگ: - معاملہ برطانوی عدالتوں میں چلانے کی تیاریاں

حماس:-  اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کردی؛ انتقام لیں گے

دبئی پولیس کے سربراہ:-  مبحوح کے قتل میں ملوث تمام افراد اسرائیل میں ہیں

دبئی پولیس:

-  موساد کے پاس سیکڑوں جعلی یورپی پاسپورٹ موجود ہیں